مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت کی شہری آبادی پر بھی بمباری کی ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی فورسز نے بھی جارح طاقتوں کے خلاف طوفان یمن کارروائيوں کا آغاز کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کے دن اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے طوفان یمن 3 کارروائي میں امارات کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ہم سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔ انھوں نے امارات کے شہریوں اور امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو امارات کے حساس اور اہم ٹھکانوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔
آپ کا تبصرہ